جولائی 4, 2026

روس کا یوکرین کے 16 ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ

ماسکو نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کی جانب سے فائر کیے گئے 16 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے ٹیلی گرام پر کہا کہ روسی فضائی دفاع نے معیاری آفیشل فارمولے کا استعمال کرتے ہوئے ڈرونز کو پسپا کر دیا اور انہیں ماسکو کی طرف بڑنے پر مار گرایا۔تاہم روسی حکام نے دارالحکومت میں ممکنہ نقصانات، ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ ہنگامی خدمات کے ماہرین اس جگہ پر کام کر رہے تھے جہاں ملبہ گرا تھا تاہم ممکنہ نقصان، ہلاکتوں، ملبے کے اثرات کے مقامات یا ہوائی اڈوں اور نقل و حمل میں رکاوٹوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔رپورٹ کردہ ڈرون سرگرمی اس وقت سامنے آئی جب روس کو ماسکو کے اندر اور اس کے آس پاس اور خطے کے اندر ان خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔