ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد حالات بدل چکے ہیں اور اب امریکا کو تجارت کے حوالے سے موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جنگ کے بعد حالات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں اور حالیہ پیش رفت نے امریکا کو نئے حقائق قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہےانہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے جبکہ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں پابندیاں اٹھانے کی بنیاد بھی تیار ہو جائے گی۔ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے مشترکہ انتظام اور خطے میں امریکی سرگرمیوں میں کمی کے باعث ٹرانزٹ تعاون کو فروغ دینے کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔




