وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاہنہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے خاندانوں کے لیے20 لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کے لیے5 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سانحۂ کاہنہ کے دکھی خاندانوں کو چیک دے دیے گئے ہیں اور زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ غم بڑا ہے، کوئی رقم دکھی ماؤں کے آنسوؤں کا مداوا نہیں کر سکتی، ننھے پھولوں کا اس طرح بچھڑ جانا دلخراش ہے، دکھی ماؤں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آپ کے بچوں کا غم میرا اپنا غم ہے۔




