جون 28, 2026

اسپیس ایکس کا مریخ مشن کیلئے فیول پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ

ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے اپنے مریخ مشن کے لیے استعمال ہونے والے اسٹارشپ راکٹ کی ایندھن سپلائی بہتر بنانے کے لیے ٹیکساس میں تقریباً 13 کلومیٹر طویل قدرتی گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔کمپنی کی جانب سے ٹیکساس ریل روڈ کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ’اسٹارپائپ‘ نامی یہ پائپ لائن اسپیس ایکس کی اسٹاربیس لانچ سائٹ سے منسلک ہوگی، جبکہ اس کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔فی الحال کمپنی اپنے اسٹارشپ راکٹ کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے سینکڑوں ٹینکر ٹرکوں پر انحصار کرتی ہے۔ ہر لانچ کے لیے تقریباً 6 لاکھ 30 ہزار گیلن مائع میتھین درکار ہوتی ہے۔رپورٹس کے مطابق کمپنی مستقبل میں جنوبی ٹیکساس میں قدرتی گیس کی ڈرلنگ بھی شروع کرنا چاہتی ہے تاکہ راکٹ کے ایندھن کی فراہمی کا نظام مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں رکھا جا سکے۔دستاویزات کے مطابق ’اسٹارپائپ‘ پائپ لائن 26 جنوری تک فعال ہونے کی توقع ہے۔