جون 27, 2026

دہشتگردوں کا پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنا ایک کھلی حقیقت

پاکستان کے خلاف بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین کا استعمال اب کوئی پوشیدہ حقیقت نہیں ہے۔عالمی سطح پر افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پشت پناہی کی بارہا تصدیق کی جا چکی ہے۔ بھارت کے کرنل (ر) راجیش پاور بھی بھارت کیجانب سے پاکستان کیخلاف افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکے ہیں۔بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور کے مطابق فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین، بھارتی مالی معاونت اور اسرائیلی انٹیلیجنس کی مدد حاصل ہے۔افغانستان کیلئے برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنڈسے کا افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہی ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔