جون 17, 2026

شدید بارشوں و سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

قومی ادارۂ صحت نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کے خدشے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔مون سون کے دوران صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شدید بارشیں کے بعد کھڑا پانی ڈینگی اور ملیریا جب کہ آلودہ پانی ہیضہ اور ٹائیفائیڈ پھیلا سکتا ہے، سیلابی پانی سے خطرناک انفیکشنز بھی پھیل سکتے ہیں۔آسمانی بجلی، دیواریں اور چھتیں گرنے سے بھی جانی نقصان کا خطرہ بڑھ گیا، اس لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دیواروں، پرانی عمارتوں اور درختوں کے قریب پناہ لینے سے گریز کرنے، سیلابی پانی اور گرے ہوئے بجلی کے تاروں سے دور رہیں۔اس کے علاوہ مچھروں کے خاتمے کے لیے اسپرے مہمات تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔