جون 9, 2026

وفاقی حکومت کی پاکستان میں ہربل ادویات کو فروغ دینے کی تیار

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہربل ادویات وقت کی ضرورت ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے جڑی بوٹیوں اور روائتی ادویات کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم محسوس کر رہے ہیں کہ ہربل ادویات وقت کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہاس حوالے سے لا اور ریگولیشن نہیں ہیں۔ ہم نے اس پر غور کیا ہے۔ مزید برآں قانون سازی وزارت صحت سے وزارت قانون کے پاس چلی گئی ہے۔ چند ہفتوں میں اس حوالے سے ڈریپ کے پاس ریگولیشن ہوں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ویسٹرن میڈیسن کی خلاف نہیں ہے، ہر شعبہ کی اپنی اہمیت ہے، ویسڑن میڈیسن ایک وقت کے بعد آپ کے جسم پر اثر کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔ پاکستان میں بیمار آدمی آٹھ دن تندرست ہونے میں لیتا ہے جبکہ دنیا بھر میں تین دن لگتے۔ ہم ہسپتال بناتے ہیں، مریضوں کا انتظار نہیں کرتے بلکہ پہلے ہی دن بھر جاتا ہے۔ ہیلتھ کیئر سسٹم مزید بیمار پیدا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیماریاں جس قدر بڑھ رہی ہیں ملک میں ہر گلی میں ہسپتال بنا دیں پھر بھی مریض کم نہیں ہوں گے۔ ہم تباہی کے دھانے پر ہیں، 85 فیصد ادویات پاکستان میں بن رہی ہیں تاہم خام مال باہر سے آ رہا ہے۔قومی پروگرام برائے استحکامِ آبادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہمارا سے بڑا مسئلہ آبادی ہے، سرکار اس پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے کئی مسائل پھیل رہے ہیں ، نوجوانوں کو سرکاری نوکری میں مشکلات آرہی ہیں۔