جون 9, 2026

پاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی

پاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کوشاں پی ایچ ایف حکام کو جنوبی کورین ہاکی فیڈریشن نے ٹیم بھجوانے کی تصدیق کردی ہے۔جنوبی کوریا وہ پہلی ٹیم ہوگی جو 24 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیاں بحال کرے گی۔پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچز جولائی میں اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کے مطابق سیریز کا حتمی شیڈول دو سے تین روز میں طے پاجائے گا۔واضح رہے کہ 2024 میں جرمنی کی جونیئر ٹیم کے ساتھ ہالینڈ اور جرمن ہاکی کلبز نے پاکستان کے دورے کیے تھے تاہم کسی بھی نیشنل سینئر ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔