جون 8, 2026

اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو سپر ایپ میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

اوپن اے آئی کی جانب سے کمپنی کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو سپر ایپ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔فنانشنل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کو کوڈنگ ٹولز اور اے آئی ایجنٹس پر مشتمل سپر ایپ میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تاکہ اسٹاک مارکیٹ میں جانے سے قبل آمدنی کو بڑھایا جاسکے۔اوپن اے آئی کے اندر اس حوالے سے اہم تبدیلیاں کی جائیں گی اور وسائل کو بڑے کارپوریٹ اکاؤنٹس کے حصول کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ حریف کمپنی Anthropic سے مسابقت کو بڑھایا جائے گا۔اس اوور ہال سے اوپن اے آئی کی کوڈنگ پراڈکٹ کوڈیکس کو زیادہ وسائل فراہم کیے جاسکیں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے انٹرفیس کو نئی پروموٹس اور فیچرز کے ذریعے بہتر بنایا جائے گا۔ان پروموٹس اور فیچرز کو صارفین کو کوڈنگ ٹولز، امیج جنریشن اور تھرڈ پارٹی سروسز جیسے کینوا وغیرہ کی جانب لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔کمپنی کو توقع ہے کہ اس کے حصص کی آمدنی میں رواں سال کے آخر تک 50 فیصد اضافہ ہوگا کیونکہ کوڈیکس صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے۔خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 5 کروڑ ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔