جون 8, 2026

چیئرمین پی سی بی کی تمیم اقبال کو بی سی بی کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمیم اقبال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ تمیم اقبال کا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونا کرکٹ کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمیم اقبال کی سربراہی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈھاکا میں ہونے والے انتخابات میں تمیم اقبال بلا مقابلہ نئے صدر منتخب ہوئے تھے۔تمیم اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے۔ وہ مجموعی طور پر چار سالہ مدت کے لیے بورڈ کی قیادت کریں گے جبکہ اس سے قبل وہ دو ماہ تک عبوری (ایڈہاک) کمیٹی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔