بھارت میں مشہور کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پارٹی کی جانب سے احتجاج کو لیڈ کرنے کیلئے بھارت پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیجیت دپکے جنتر منتر احتجاجی سائٹ کیلئے دہلی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی چیف جسٹس کی جانب سے نوجوانوں کو کاکروچ کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا جس پر ابھیجیت دپکے نے احتجاجاً سوشل میڈیا پر کاکروچ جنتا پارٹی کے نام سے پارٹی کا اعلان کیا تھا۔دیکھتے ہی دیکھتے پارٹی نے 80 لاکھ سے زیادہ فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔




