اسپین میں ایک ریسٹورنٹ کے ملازم نے اسرائیلی سیاحوں کو اپنی میزوں سے اُٹھا دیا اور وہاں سے چلے جانے کو کہہ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹ کے ملازم کو ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے جس میں وہ اسرائیلیوں کو میزوں سے اُٹھنے کا کہتا ہے۔یہ واقعہ اسپین کے شہر ویگو میں پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ کا ملازم اسرائیلی سیاحوں سے کہتا ہے کہ شکریہ مگر آپ لوگ میزوں سے اُٹھ جائیں اور یہاں سے چلے جائیں۔مالک یہ بھی کہتا ہے کہ آپ لوگ بچوں کو قتل کرکے یہاں چھُٹیاں منانے آجاتے ہو۔




