رائل چیلنجرز بینگلور (آر سی بی) کے بلے باز ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے پہلے میچ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم ڈیوڈ آئی پی ایل 2026 کے فائنل میں گجرات ٹائیٹنز کے خلاف میچ کے دوران امپائر نتین مینن کی جانب جارحانہ انداز میں آئس بیگ پھینکنے کے جرم میں سزا یافتہ قرار پائے۔یہ ٹم ڈیوڈ کا اس سیزن کا تیسرا لیول 1 جرم تھا جس کے نتیجے میں انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملے، جس کے سبب پچھلے 36 مہینوں میں ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی اور ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی۔یہ واقعہ گجرات کی اننگز کے دسویں اوور میں پیش آیا جب واشنگٹن سندر کی گیند پر جورڈن کاکس کے کیچ کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کے تحت کسی کھلاڑی، ٹیم افسر، امپائر یا کسی تیسرے فرد کی طرف خطرناک یا نامناسب طریقے سے گیند یا کوئی کرکٹ کا سامان پھینکنا جرم ہے۔واضح رہے کہ ٹم ڈیوڈ نے پہلے بھی اس سیزن میں دو بار خلاف ورزی کی تھی۔




