مئی 26, 2026

آسٹریلیا کیخلاف قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی عید کہاں منائیں گے؟

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لیے اپنے گھروں کو پہنچ گٸے۔ٹیم ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ عید کی تعطیلات کے بعد جمعرات کو دوبارہ اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا جہاں کھلاڑی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔قومی ٹیم 29 مئی کو بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔