مئی 26, 2026

آبنائے ہرمز عبور کرنے والا تیسرا ایل این جی ٹینکر پاکستان پہنچنے کے قریب

اسلام آباد:قطر سے آنے والا ایل این جی ٹینکر ’’فویرت’’ آبنائے ہرمز عبور کرکے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا، یہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں آنے والی مسلسل تیسری کھیپ ہے۔ایل جی این کی حالیہ کھیپ ملک میں توانائی کے بحران میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق آبنائے ہرمز عبور کرنے والا ایل این جی ٹینکر 26 یا 27 مئی کو اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہو سکتا ہےاس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کے سینیئر حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایک اور ایل این جی جہاز بھی آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گا، جو پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ (پی جی پی ایل) ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو ’’مِہزم‘‘ نامی ایل این جی بردار جہاز پورٹ قاسم کے پی جی پی ایل ٹرمینل 12 پر لنگر انداز ہوا تھا، ایل این جی ٹینکر تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار مکعب میٹر مائع قدرتی گیس لے کر آیا تھا۔اس سے دو روز قبل 13 مئی کو ’’الخرائطیات‘‘ نامی کیو فلیکس ایل این جی جہاز اینگرو ٹرمینل پر پہنچا تھا۔