مئی 24, 2026

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے پہلے دستے کی آمد

پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا ون ڈے کرکٹ ٹیم کے پہلے دستے کی اسلام آباد آمد ہوئی۔ پندرہ افراد پر مشتمل گروپ براستہ بنکاک اسلام آباد پہنچا۔آسٹریلوی ٹیم کے باقی سولہ ارکان کی فلائٹ کل طے ہے۔واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔پہلا ایک روزہ میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا۔