اسلام آباد:حکومت نے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا۔اوگرانے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت16.04ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم کے لیے ایل این جی 3.43 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.98ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اتھارٹی کے فیصلے میں تاخیر کے باعث مئی کی قیمتوں کے تعین میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔




