مئی 21, 2026

بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کا حد سے زیادہ استعمال، ماہرین نے خبردار کردیا

ماہرین نے بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کے حد سے زیادہ استعمال پر خبردار کردیا۔امریکا میں ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کا حد سے زیادہ استعمال مثلاً سوشل میڈیا پر مسلسل اسکرولنگ، بغیر رکے ٹیکسٹنگ اور دیر تک ویڈیو گیمز کھیلنے سے خراب نیند، اسکول میں بری کارکردگی، جسمانی سرگرمی میں کمی اور میل جول کے کمزور ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرجن جنرل کے مشاورتی بیان میں نقصانات سے محفوظ رکھنے کےلیے تجویز پیش کی گئی ہے کہ 18 ماہ سے کم عمر بچوں کے لیے اسکرین ٹائم بالکل ختم کردیا جائے۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ6 سال سے کم عمر بچوں کے لیے روزانہ ایک گھنٹے سے کم جب کہ 6 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے روزانہ 2 گھنٹے تک اسکرین ٹائم محدود ہونا چاہیے۔