مئی 21, 2026

سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کا بھارت سے بھی اعتراف

سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کا بھارت سے بھی اعتراف کیا جانے لگا۔بھارت پاکستان کیخلاف اپنے گمراہ گن بیانیے کی ترویج کیلئے اپنے تمام وسائل اور پراکسیز کو استعمال کررہا ہے، مودی حکومت کے جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی بیانیے کے باوجود پاکستانی موقف درست اور سچا ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت کے سابق ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اروند گپتا نے بھی اعتراف کرلیا کہ پاکستان کا بیانیہ جیت چکا ہے۔اروند گپتا نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ اس لیے کامیاب ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے دہائیوں سے اس پر محنت کی ہے، آئی ایس آئی، آئی ایس پی آر اور دیگراداروں سے وابستہ لوگ مختلف پلیٹ فارمز پرسرگرم ہیں، پاکستان نے بھارتی بیانیے کے توڑ کیلئے طویل حکمت عملی کے تحت کام کیا ہے۔سابق بھارتی ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اروند گپتا نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ خلیجی جنگ کے تناظر میں ایران نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ماہرین کے مطابق جب خود بھارت کے سابق اعلیٰ سیکیورٹی حکام اپنے بیانیے پرشکوک وشبہات کا اظہار کریں تو اس پرسوالات اٹھنا فطری ہے، بھارت نے عالمی سطح پر اپنے عمومی تاثر پر زیادہ توجہ دی جبکہ پاکستان نے مؤثر سفارتکاری سے اپنے موقف کی سچائی کو ثابت کیا۔یہ محض ایک سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار کا ایک بیان نہیں بلکہ پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سچائی کی تصدیق ہے۔