مئی 19, 2026

انسٹا گرام میں ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنے کے فیچر کی آزمائش

انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے کسی بھی متعدد فوٹوز یا ویڈیوز والی پوسٹ میں ہر تصویر یا ویڈیو میں کیپشن کو شامل کیا جاسکے گا۔اس کا مقصد ملٹی امیج یا ویڈیو پوسٹس کو زیادہ بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسٹا گرام کے محدود صارفین میں اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس فیچر کے دوران انسٹا گرام کمپوزر میں ایک پوپ اپ میسج سامنے آتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ آپ پوسٹ کی ہر فوٹو یا ویڈیو میں کیپش ایڈ کرسکتے ہیں۔ابھی انسٹا گرام میں ملٹی فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں صرف ایک ہی کیپشن کو ایڈ کیا جاسکتا ہے۔اس نئے فیچر سے صارفین کو ہر تصویر یا ویڈیو کے بارے میں وضاحت کرنے کا موقع ملے گا جبکہ مزید تفصیلات صارفین پوسٹس کے ساتھ جان سکیں گے۔ابھی انسٹا گرام میں ملٹی فوٹو یا ویڈیوز پوسٹس کا استعمال کافی زیادہ ہونے لگا ہے۔2024 میں انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا تھا کہ اس طرح کی پوسٹس سے صارفین کو زیادہ افراد تک رسائی میں مدد ملتی ہے، جبکہ زیادہ پوسٹس کا مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ لوگ ان پر زیادہ وقت گزارتے ہیں۔انسٹا گرام نے مارچ میں ایسی پوسٹس کو پبلش کرنے کے بعد ری ارینج کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا جس سے بھی تصویر یا ویڈیو میں کیپشن کا نیا فیچر زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔انسٹا گرام نے تصدیق کی ہے کہ اس فیچر کی آزمائش ابھی محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔