مئی 19, 2026

زمین سے کروڑوں نوری سال موجود کہکشاں کی تصویر جاری

ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی جانب سے لی گئی ایک نئی اور شاندار تصویر نے ایک قریبی کہکشاں کے مرکز میں موجود زبردست روشنی کے طوفان کو بے نقاب کر دیا ہے۔میسیئر 77 یا اسکوئیڈ گلیکسی نامی یہ کہکشاں زمین سے 4 کروڑ 50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود سیٹس نام کی جھرمٹ میں واقع ہے۔ہماری اپنی ملکی وے کی طرح یہ بھی ایک ’بارڈ اسپائرل گلیکسی‘ ہے، مگر اس کا مرکز غیرمعمولی حد تک روشن ہے۔اس کی وجہ وہاں موجود ایک ’ایکٹو گیلیکٹک نیوکلیئس‘ ہے یعنی ایک دیوقامت بلیک ہول جو بے تحاشہ مادہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔سورج سے تقریباً 80 لاکھ گنا زیادہ وزن رکھنے والا یہ بلیک ہول مادے کو اپنی جانب کھینچ رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے اطراف بھنور بنتا ہے (جیسے سِنگ میں بھارا ہوا پانی نالی سے نکلتے وقت چکر کھاتا ہے) اور شدید حت تک گرم ہو جاتا ہے۔یہ حرارت اتنی خوفناک اور مادے کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ بلیک ہول کے گرد موجود اکریشن ڈسک سے نکلنے والی روشنی پوری کہکشاں کی روشنی پر بھاری پڑ جاتی ہے۔