مئی 13, 2026

کراچی: 89 ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو بوسٹر مہم کا آغاز

کراچی کی 89 ہائی رسک یونین کونسلز میں آج سے خصوصی پولیو بوسٹر مہم کا آغاز ہو گیاایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے مطابق کراچی میں 12 سے 24 مئی تک خصوصی پولیو بوسٹر ڈرائیو جاری رہے گی، 10 سال تک کی عمر کے 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے بوسٹرز لگائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس سے مکمل تحفظ کے لیے بچوں کو اضافی بوسٹر ڈوز دی جا رہی ہے، شہر بھر میں 2947 پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس مہم میں جدید جیٹ انجیکٹر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جس کے ذریعے بغیر سوئی ویکسین کو تیز دباؤ کے ساتھ جلد کے نیچے پہنچایا جاتا ہے، یہ طریقۂ کار درد سے پاک اور بچوں کے لیے زیادہ آسان سمجھا جا رہا ہے۔