مئی 11, 2026

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلیے اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تجربہ کار فاسٹ بولرز پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔تینوں کھلاڑی آرام کریں گے تاکہ اگست میں شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مہم کی تیاری کر سکیں۔ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان کے خلاف 30 مئی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کے کپتان اولیور پیک اور آل راؤنڈر لیام اسکاٹ پہلی بار آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔اس کے علاوہ رائیلی میریڈتھ اور بلی اسٹین لیک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں مواقع دینا مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ان کے مطابق مختلف کنڈیشنز میں کھلاڑیوں کو آزمانا آئندہ بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی جبکہ 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اسکواڈ:
مچل مارش (کپتان)، ایلکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلیس، میتھیو کوہنیمن، مارنس لبوشین، ریلی میریڈیتھ، اولیور پیک، میتھیو رینشا، تنویر سنگھا، لیام اسکاٹ، میٹ شارٹ، بلی اسٹین لیک، ایڈم زیمپا