مئی 11, 2026

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل، آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’تو یاد رکھیں‘‘ جاری

اسلام آباد:معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر آئی ایس پی آر کے نئے نغمے ’’تُو یاد رکھیں‘‘ نے عوام کے دل جیت لیے۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمے نے قوم میں ولولہ اور فخر کا نیا جذبہ پیدا کر دیا۔معرکۂ حق کی فیصلہ کن کامیابی پر مرکوز یہ نغمہ پاکستان کی مسلح افواج اور غیور قوم کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ معرکۂ حق میں پاکستان نے دفاعِ وطن کی خاطر درستگی اور طاقت کو اپنی عالمی پہچان بنا دیا۔یہ نغمہ یاد دلاتا ہے کہ مئی 2025 میں متحد قوم اور مسلح افواج کی بے مثال مہارت کیسے طاقت بن کر ابھری۔نغمہ کے شاندار اشعار میں پاکستان کے غصہ، ہمت اور بے مثال طاقت کو دشمن کے لیے واضح اور دو ٹوک پیغام قرار دیا۔ نغمہ میں پاکستان کی دشمن کے مقابلے میں ہر آزمائش میں سرخرو ہونے کی پرجوش للکار ہےمعرکۂ حق کے پُرمسرت موقع پر جاری کیا گیا نغمہ قومی عزم، یکجہتی اور دفاعی قوت کی علامت ہے۔ معرکۂ حق بھارت جیسے مکار دشمن کو ایک کرارا جواب تھا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔