پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ ذمہ داری نبھائیں گے۔اظہر علی کو یہ ذمہ داری دورہ نیپال کے لیے سونپی گئی ہے۔اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آئی سی سی کی کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو ہے۔ جس میں اسکاٹ لینڈ ٹیم نیپال اور یو ایس اے کا مقابلہ کرے گی۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، میرا کیرئیر کے آغاز میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ تعلق رہا ہے، میں کام کے آغاز اور باصلاحیت ٹیم آگے بڑھنے میں مدد کے لیے بہت پرجوش ہوں۔




