مئی 9, 2026

وزیراعظم رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے،“آئرن کلاڈ” اسٹریٹجک شراکت داری پر بھی بات چیت ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ چین 23 سے 25 مئی تک متوقع ہے، دورے کے دوران چینی صدر ژی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں طے پا گئی ہیں۔وزیراعظم کی پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان “آئرن کلاڈ” اسٹریٹجک شراکت داری اور سی پیک تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔