مئی 9, 2026

یوٹیوب ایپ میں ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی

یوٹیوب کی جانب سے موبائل ایپ میں ہوم اور سبسکرپشن فیڈز کے لیے نئے یوزر انٹرفیس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس کا مقصد صارفین کے لیے متعلقہ مواد کو دریافت کرنے کا عمل آسان بنانا ہے۔اس تبدیلی کی آزمائش ابھی محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔اس تبدیلی کے دوران ایپ کے اندر فیڈز کی موجودہ پوزیشن کو سوئچ کیا جائے گا۔کمپنی کو توقع ہے کہ اس سے مواد تک فوری رسائی مل سکے گی۔یوٹیوب کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم سبسکرپشن فیڈ کی موجودہ پوزیشن کو تبدیل کرکے اسے نیوی گیشن بار سے اسکرین کے اوپر منتقل کر رہے ہیں تاکہ نئے سوائپ ایبل سبسکرپشن اور ہوم فیڈ کا تجربہ ہوسکے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم دیگر فیڈز جیسے موویز اینڈ ٹی وی وغیرہ کو منتقل کرنے کی آزمائش بھی کرسکتے ہیں تاکہ مختلف قسم کے مواد تک رسائی ایک جگہ ممکن ہوسکے۔یوٹیوب کی جانب سے یہ نئی تبدیلی نئے لے آؤٹ میں کی جائے گی جبکہ ایکسپلور مینیو اسکرین ریفریش یا اوپر اسکرولنگ کرتے ہوئے نظر آئے گا۔کمپنی کے مطابق ابھی اس تبدیلی کی آزمائش دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔اس آزمائش کے بعد اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔