وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت اور آبنائے ہرمز میں “پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روکنے کے بروقت اعلان پر ان کا شکر گزار ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا پاکستان اور دیگر برادر ممالک، بالخصوص مملکتِ سعودی عرب اور میرے عزیز بھائی ولی عہد اور وزیر اعظم سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر فراخدلانہ ردعمل اس حساس دور میں علاقائی امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’پاکستان ان تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کے لیے پرعزم ہے جو تحمل اور مکالمے و سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دیتی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں پختہ امید ہے کہ موجودہ پیش رفت ایک ایسے پائیدار معاہدے پر منتج ہوگی جو خطے اور اس سے آگے دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔




