حیدرآباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی کو پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایلیمینیٹر میچ کے دوران پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی شق 2.21 کی خلاف ورزی کی، جو ایسے رویے سے متعلق ہے جو کھیل کی ساکھ کو متاثر کرے۔یہ واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے 16ویں اوور میں پیش آیا تھا۔محمد علی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا تسلیم کرلی۔




