مئی 2, 2026

میڈرڈ اوپن: عالمی نمبر ایک جینک سنر مسلسل پانچویں ٹرافی جیتنے کیلیے بے قرار

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے میڈرڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرتھر فلس کو 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی جہاں ان کا مقابلہ الیگزینڈر زویریو سے ہوگا۔زویریو نے دوسرے سیمی فائنل میں الیگزینڈر بلاکس کو 2-6 اور 5-7 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔24 سالہ سنر نے اس جیت کے ساتھ مسلسل پانچویں اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پر امید ہیں۔وہ اس سے قبل پیرس، انڈین ویلز، میامی اور مونٹی کارلو میں ٹرافیاں جیت چکے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ان کی ماسٹرز 1000 مقابلوں میں 27ویں فتح ہے جو ان کی مستقل مزاجی کو ظاہر کرتی ہے۔سنر نے ایک اور اہم سنگ میل بھی عبور کیا، وہ تمام نو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں اور اس کارنامے کو انجام دینے والے کم عمر ترین پلیئر بھی ہیں۔