اپریل 23, 2026

نشتر اسپتال ملتان میں پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری کا آغاز

نشتر اسپتال ملتان میں پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جسے اسپتال انتظامیہ نے ایک اہم طبی پیش رفت قرار دے دیا۔اسپتال ترجمان کے مطابق لیپرو اسکوپک سرجری کے آغاز پر شعبۂ ایمرجنسی میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف طبی ماہرین اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔نائب وائس چانسلر نشتر اسپتال نے اس موقع پر کہا کہ آج نشتر اسپتال کے شعبۂ سرجری کے لیے ایک تاریخی دن ہے، کیونکہ جدید سرجیکل سہولتوں کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نئی سہولت سے خاص طور پر غریب مریضوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا، کیونکہ لیپرو اسکوپک طریقہ علاج کم تکلیف دہ اور نسبتاً کم خرچ ہوتا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس سروس کے آغاز سے جنوبی پنجاب کے مریضوں کو جدید علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔