موجودہ عہد میں متعدد افراد یوٹیوب کو ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔اب اسمارٹ ٹی ویز کے لیے یوٹیوب ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔آسک نامی یہ فیچر موبائل ڈیوائسز میں تو کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر اب اسے ٹی وی پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔اس فیچر سے صارفین ویڈیوز دیکھتے ہوئے ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ سے گفتگو کرسکیں گے۔یہ فیچر سب سے پہلے 2024 میں یوٹیوب پریمیئم صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا اور 2025 سے تمام افراد کو دستیاب ہے۔اب اس فیچر کو اسمارٹ ٹی وی کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس فیچر کو ٹی وی میں استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب ایپ کو اوپن کریں اور ویڈیو دیکھتے ہوئے ریموٹ سے اپ یا ڈاؤن ایرو کو کلک کریں جس سے ویڈیو کی تفصیلات سامنے آجائیں گی۔وہاں فور پوائنٹ اسٹار سمبل بٹن ہوگا جو کہ آسک بٹن ہے جس پر کلک کرکے آپ آن اسکرین مائیکرو فون بٹن کے ذریعے اے آئی اسسٹنٹ سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔اگر آپ کے ٹی وی میں مائیکرو فون موجود نہیں تو پھر آپ اے آئی اسسٹنٹ کو سجیسٹیڈ پروموٹس کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں جو کہ اس ویڈیو کے مطابق ہوں گی جن کو آپ دیکھ رہے ہوں گے۔یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہے اور اس کے لیے یوٹیوب پر سائن ان ہونا ضروری ہوگا۔البتہ یہ ابھی مخصوص زبانوں اور خطوں میں ہی دستیاب ہوگا اور کمپنی کے مطابق اسے بتدریج دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا۔




