جون 16, 2026

انسٹا گرام اسٹوریز کے حوالے سے ایک بہترین فیچر کی آزمائش

انسٹا گرام صارفین بہت جلد اسٹوریز کو اس طرح دیکھ سکیں گے کہ دیگر کو اس کا علم نہیں ہوسکے گا۔ایک نئی لیک کے مطابق میٹا کی جانب سے انسٹا گرام اسٹوریز کے حوالے سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ میں نئی انسٹا گرام پلس سبسکرپشن سروس کو متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اس سبسکرپشن سروس کی آزمائش ابھی فلپائن اور میکسیکو میں کی جا رہی ہے۔میٹا کی جانب سے بھی انسٹا گرام پلس کی تصدیق کی گئی ہے اور اس سروس میں صارفین کو متعدد ایسے فیچرز دستیاب ہوں گے جو انسٹا گرام کے مفت ورژن میں متعارف نہیں کرائے جائیں گے۔مگر ان میں سب سے نمایاں فیچر اسٹوریز پریویو کا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی اسٹوری کو دیکھنے پر آپ کا نام ویورز کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام پلس میں متعدد دیگر فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔مثال کے طور پر اس پروگرام کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین 48 گھنٹے تک رہنے والی اسٹوریز پوسٹ کرسکیں گے۔