اکثر جب بھی کسی فرد سے لوکیشن شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے تو اس کی جانب سے واٹس ایپ کو ترجیح دی جاتی ہے۔واٹس ایپ میں لوکیشن شیئرنگ کا عمل آسان ہے مگر اب گوگل میپس کا نیا فیچر واٹس ایپ کو بھولنے پر مجبور کر دے گا۔گوگل میپس کی جانب سے لوکیشن شیئرنگ کے عمل کو بہت زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اب آپ لوکیشنز کو براہ راست گوگل میپس سے بھی شیئر کرسکتے ہیں۔اس کے لیے آپ گوگل میپس اوپن کرکے میپ میں اس بلیو آئیکون پر کلک کریں جو آپ کی لوکیشن کا عندیہ دیتا ہے۔ایسا کرنے پر ایک اوورلے ونڈو ظاہر ہوگی جس میں شیئر دس لوکیشن بٹن موجود ہوگا۔اس پر کلک کرنے پر آپ کی موجودہ لوکیشن کا یو آر ایل بن جائے گا جسے آپ مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ایک ایکشن بٹن کی آزمائش کی جا رہی ہے جو بلیو آئیکون پر کلک کرنے کی ضرورت کو ختم کر دے گا۔اس بٹن پر کلک کرکے آپ اپنی موجودہ لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔گوگل کو توقع ہے کہ اس تبدیلی کے بعد صارفین واٹس ایپ کو استعمال کرنے کی بجائے براہ راست میپس کو ہی لوکیشن شیئرنگ کے لیے استعمال کریں گے۔




