مارچ 13, 2026

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل، حکومت کا فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

حکومت نے آئندہ ہفتے سے چند شہروں میں فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اس مرحلے میں حکومت کو مزید 3 ملین ڈالر حاصل ہونگے۔اس طرح فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی میں پاکستان کو مجموعی طور پر 51 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملے گا۔فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد حکومت نے آئندہ ہفتے سے چند شہروں میں فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ فائیو جی کی بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا اور 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت ہو گیا ہے، فائیو جی اسپیکٹرم سے ہم ٹیکنالوجی کے نئے میدان میں داخل ہو رہے ہیں، آج سے فور جی کی سروس بہتر اور فائیو جی لانچ کردی جائے گیاس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، بولی کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔واضح رہے کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے آن لائن بولی میں حصہ لیا، پی ٹی اے ہیڈکوارٹر زمیں ہونے والی پوزیشننگ نیلامی کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں نے 2600 میگاہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی لگائی۔ 2600 میگاہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی تین راؤنڈز میں اور 3500 میگاہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی پانچ راؤنڈز میں مکمل ہوئی۔