دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیت کر کہا کہ ہم پہلے میچ کی کارکردگی دہرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بیٹرز اپنی خامیوں سے آگاہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کا شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میرپور میں اس وقت موسم ابر آلود ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔




