مارچ 13, 2026

امریکا کا جدید میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ جنوبی کوریا سے اسرائیل منتقل

امریکا نے اپنا جدید میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ جنوبی کوریا سے نکال کر مشرقِ وسطیٰ منتقل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے اس کا مقصد اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈوں کو ایرانی میزائلوں سے بچانا ہے۔امریکی وزارتِ دفاع نے تھاڈ کے کچھ حصے جنوبی کوریا سے نکال کر مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایران کے ساتھ جنگ اور میزائل حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔رپورٹوں کے مطابق یہ نظام اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔یہ دفاعی نظام شمالی کوریا کے میزائل خطرے کے مقابلے کے لیے 2017 میں جنوبی کوریا میں نصب کیا گیا تھا۔اس کی منتقلی پر جنوبی کوریا میں کچھ سیاسی حلقوں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اس سے دفاعی توازن متاثر ہو سکتا ہے۔