آپریشن غضب للحق جاری ہے جس کے دوران خوست ایمونیشن ڈپو تباہ کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا خوست میں ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا۔فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کو پاک افغان سرحد پربلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔




