مئی 31, 2026

گوگل میپس میں ایک بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان

گوگل میپس میں ایک ایسی نئی تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے جو اس نیوی گیشن سروس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گی۔9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق اب گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان نہ ہونے پر صارفین میپس کے محدود ویو کو دیکھ سکیں گے۔اس محدود ویو میں متعدد فیچرز جیسے نیئر بائی بزنسز ڈسپلے، قریب موجود اہم مقامات اور یوزر ریویوز جیسے فیچرز موجود نہیں ہوں گے۔ابھی تک صارفین گوگل میپس پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی بیشتر فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔مگر لمیٹڈ ویو نامی اس فیچر سے لوگ گوگل میپس میں لاگ ان نہ ہونے پر متعدد فیچرز استعمال نہیں کرسکیں گے۔البتہ یہ واضح نہیں کہ یہ تبدیلی کیوں کی جا رہی ہے کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ایسا بھی امکان ہے کہ یہ سسٹم کی کسی خامی کا نتیجہ ہو۔مگر زیادہ قوی امکان یہی ہے کہ گوگل کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔