ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سینتیسویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کپتان شائے ہوپ 75 رنز بناکر نمایاں رہے۔اٹلی کی جانب سے بین مانینتی اور کرشن کالوگاماگے نے 2،2 جبکہ علی حسن اور ٹھامس ڈراکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔




