اپریل 20, 2026

لبان نے اسرائیل کے کیمیائی مواد چھڑکنے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

لبنان نے اسرائیل کے مبینہ طور پر سرحدی علاقوں میں کیمیائی مواد کے چھڑکاؤ کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں زہریلے کیمیائی مادے بشمول گلائیفوسیٹ اسپرے کیے ہیں جو ماحول، زراعت اور عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔لبنان نے اس عمل کو “ماحولیاتی و صحت کے جرائم“ اور اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔لبنان کی حکومت نے بین الاقوامی فورمز، بشمول اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور سلامتی کونسل میں اس معاملے کو اٹھانے کے لیے دستاویزی شکایات اور قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔