ستمبر 26, 2026

دبئی میں اب روبوٹ گھروں کی تعمیر کریں گے

متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی متعدد تعمیراتی عجائب کا گھر ہے اور اب اس میں ایک اور عجوبے کا اضافہ ہونے والا ہے۔مگر اس بار کا منصوبہ بلند و بالا عمارت یا چمکتی بلڈنگ نہیں بلکہ مستقبل کے گھروں کی تعمیر سے منسلک ہے۔دبئی میونسپلٹی نے دنیا کے پہلے ریائشی ولا کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جسے انسانوں کی بجائے مکمل طور پر روبوٹس تعمیر کریں گے۔دبئی میونسپلٹی کی جانب سے مزدور روبوٹ کو لانچ کیا گیا ہے۔دبئی میونسپلٹی نے بتایا کہ شہر میں اب گھر روبوٹس بنائیں گے۔ان روبوٹس کے ذریعے دنیا کا پہلا روبوٹک ولا جلد تعمیر ہوگا۔اس منصوبے کے لیے دبئی میونسپلٹی نے 25 سے زائد اداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس کا مقصد یہ جانچنا بھی ہے کہ کیا روبوٹ حقیقت میں روزمرہ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا حصہ بن سکتے ہیں یا نہیں۔