چین کا تیار کردہ مہنگا روبوٹ نوکر بننے پر مجبور ہو گیا، مالک نے اس سے اپنی گاڑی دھلوا کر چمکا دی۔چین میں ٹیکنالوجی کا ایسا دل چسپ استعمال ہوا ہے کہ دیکھنے والے مسکرانے پر مجبور ہو گئے، جب شوق پورا ہو گیا تو کام یاد آیا، ایک شخص نے مہنگے روبوٹ سے گاڑی دھلوا لی۔ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں جی ون روبوٹ (G1) جو عام طور پر ناچ گانے اور کرتب دکھانے کے لیے مشہور ہے، اپنے مالک کی گاڑی صاف کرتا نظر آیا۔وائرل ویڈیو میں روبوٹ کے مالک کو کہتے سنا گیا کہ جب اس پر 3 لاکھ یوآن یعنی 40 ہزار ڈالر خرچ کیے ہیں، تو صرف ناچ دیکھنے کے لیے نہیں، کچھ گھریلو خدمت بھی تو بنتی ہے۔




