نومبر 20, 2026

انسٹا گرام کی نئی ٹی وی ایپ آپ کو بڑی اسکرین پر ریلز دیکھنا کا موقع فراہم کرے گی

اگر آپ فونز پر انسٹا گرام ریلز کو دیکھنا پسند کرتے ہیں تو اب ان مختصر ویڈیوز کو بڑی اسکرین پر دیکھنا بھی ممکن ہوگا۔میٹا نے ایمازون کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے انسٹا گرام فار ٹی وی ایپ متعارف کرائی ہے۔اس طرح انسٹا گرام ریلز کو مخصوص فائر ٹی وی ڈیوائسز پر دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔اس ایپ میں صارفین ریلز کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ لائیک اور انہیں شیئر بھی کرسکیں گے۔اسی طرح انسٹا گرام اکاؤنٹس پر سوئچ کرنا اور اپنی دلچسپی کے مطابق مواد تلاش کرنا بھی ممکن ہوگا۔صارفین کریٹیرز اور دیگر اکاؤنٹس کو سرچ کرسکیں گے اور انہیں ایسا ہی محسوس ہوگا کہ فون کی طرح ٹی وی پر انسٹا گرام استعمال کر رہے ہیں۔یہ نئی ایپ ایمازون ایپ اسٹور میں دستیاب ہے۔کمپنی کے مطابق یہ ایپ 5 انسٹا گرام اکاؤنٹس کو سپورٹ کرے گی، یعنی کسی گھر کے متعدد افراد اسے استعمال کرسکیں گے۔یہ ایپ انسٹا گرام کے ریکومینڈیشن الگورتھم کو استعمال کرے گی تو مواد کی تلاش کا عمل موبائل ایپ جیسا ہی ہوگا۔یہ ایپ ابھی امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگی، البتہ دیگر ممالک میں اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا مشکل ہے۔