نومبر 20, 2026

یوٹیوب کی ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کر دیا گیا

اگر آپ ٹیلی ویژن (ٹی وی) میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہیں تو اس میں تبدیلی محسوس کی ہوگی۔ایسا آپ کا وہم نہیں درحقیقت گوگل نے واقعی یوٹیوب کی ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کر دیا ہے۔گوگل کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس ری ڈیزائن کا مقصد ٹی وی پر یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ بہتر بنانا ہے۔بیان کے مطابق اب صارفین زیادہ آسانی سے نیوی گیشن کر سکیں گے جبکہ زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔یہ نیا ڈیزائن اب اسمارٹ ٹیلی ویژنز اور اسٹریمنگ باکسز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس میں کی جانے والی ایک بڑی تبدیلی آن اسکرین کنٹرولز سے متعلق ہے۔ان کنٹرولز کو 3 واضح سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جو نیچے موجود ہیں۔بائیں جانب چینل، ڈسکرپشن اور سبسکرائبرز کنٹرولز موجود ہیں جبکہ درمیان میں ویڈیوز کو روکنے کا آپشن دیا گیا ہے اور دائیں جانب لائیک، ڈس لائیک، کمنٹس، سیو، کلوز کیپشنز اور سیٹنگز کنٹرولز موجود ہیں۔نئے ڈیزائن میں ویڈیو ٹائٹل کو پلیئر اسکرین میں اوپر بائیں جانب منتقل کیا گیا ہے اور ان پر کلک کرنا اب ممکن نہیں۔اسی طرح نئے ڈیزائن میں ایک نیا ڈسپکرپشن بٹن دیا گیا ہے جو کہ پلے بیک کنٹرولز کے بائیں جانب موجود ہے۔یہ کلک ایبل ویڈیو ٹائٹلز کا متبادل ہے اور اس پر آپ ویڈیو سے جڑی اہم تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ایک اور تبدیلی سبسکرائب بٹن کے حوالے سے ہے جو اب پلے بیک کنٹرولز میں کافی نمایاں ہے۔