جنوری 21, 2026

گوگل میپس کی وہ ٹِرکس جو آپ کو ضرور استعمال کرنی چاہیے

بیشتر افراد گوگل میپس کو منزل تک پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اگر آپ بھی ان افراد میں شامل ہیں جو اس سروس کو صرف سمت جاننے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو آپ اس میں چھپے متعدد کارآمد فیچرز سے واقف نہیں۔گوگل میپس آپ کو اردگرد کی دنیا کے بارے میں کافی کچھ بتا سکتا ہے۔نیوی گیشن سے ہٹ کر آپ اس سے اپنی پسند کے مقامات، مقامی کاروباری اداروں کی تفصیلات، رئیل ٹائم ٹریفک ڈیٹا اور دیگر کافی کچھ جان سکتے ہیں۔تو گوگل میپس کے چند کارآمد فیچرز کے بارے میں جانیں جو آپ کو ضرور استعمال کرنے چاہیے۔
پسندیدہ مقامات کو سیو اور اسٹار کریں
گوگل میپس دنیا کھوجنے کا مقام بھی ہے۔آپ کسی نئے شہر میں گھوم رہے ہیں، اپنے آبائی شہر میں مقامات کو سرچ کر رہے ہیں، یا ہوٹلوں یا دیگر دکانوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔گوگل میپس کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اپنے پسندیدہ مقامات کو سیو اور اسٹار کرسکتے ہیں تاکہ دوبارہ بھی ان پر وزٹ کرسکیں۔اس مقصد کے لیے گوگل میپس ایپ اوپن کرکے سرچ بار میں سلیکٹ مور کے ذریعے اضافی آپشن اوپن کریں۔وہاں آپ کو اسٹارڈ پلیسز کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر آپ ان مقامات کو دیکھ سکیں گے جن کو آپ نے فیورٹ لسٹ میں ڈالا ہوگا۔اگر آپ نے کبھی فیورٹ فیچر کو استعمال نہیں کیا تو اس میں مقامات کو ایڈ کرسکتے ہیں۔گوگل میپس کی جانب سے آپ کی ہسٹری کو مدنظر رکھ کر بھی مقامات تجویز کیے جائیں گے۔
ٹریول ٹائم لائن کو ایکسپلور کریں
گوگل میپس کے اس فیچر کے ذریعے آپ ان مقامات کو دیکھ سکتے ہیں جہاں ماضی میں جاچکے تھے۔یہ فیچر خودکار طور پر ان روٹس کو محفوظ کر دیتا ہے جہاں آپ جاچکے ہوتے ہیں۔آپ کو خود اس فیچر کو متحرک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ایسا کرنے پر آپ اپنے قدموں پر دوبارہ چل سکتے ہیں۔یہ فیچر اس وقت کافی کارآمد ثابت ہوتا ہے جب فون گم ہو جائے یا ڈیوائس اپ گریڈ کریں، اس طرح گوگل میپس کا ڈیٹا ضائع نہیں ہوتا۔اس فیچر کے لیے گوگل میپس اوپن کرکے سرچ بار پر کلک کریں اور مور مینیو آپشن میں جاکر ٹائم لائن پر جائیں۔
ون ٹچ نیوی گیشن سے ٹرپس سیو کریں
اگر گوگل میپس میں کسی جگہ کے بارے میں متعدد راستوں کے آپشنز دیے جاتے ہیں تو آپ کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ایسا کرنے پر آئندہ اس جگہ جانے کے لیے گوگل کی جانب سے اسی راستے کے بارے میں بتایا جائے گا۔اس کے لیے اپنی منزل ٹائپ کرنے کے بعد گوگل میپس کی جانب سے فراہم کیے جانے والے روٹس کو دیکھیں۔ان میں سے اپنی پسند کے روٹ کو ہائی لائٹ کریں اور پھر اسے سیو کرلیں۔
لیئرز استعمال کریں
گوگل میپس میں متعدد انٹرایکٹیو یوزر انٹرفیس صارفین کو دستیاب ہوتے ہیں۔ان میں علاقوں کا متعدد لیئرز پر مشتمل ویو بھی ہوتا ہے، جن میں مختلف رنگ مختلف چیزوں کے بارے میں ہوتے ہیں۔جیسے سبز رنگ میدان یا جنگلات کے بارے میں ہوتا ہے اور نیلا رنگ پانی سے جڑا ہوتا ہے۔کچھ لیئرز رئیل ٹائم میں ٹریفک جام کے بارے میں بتاتی ہیں جبکہ پبلک ٹرانزٹ لیئر پبلک ٹرانسپورٹ روٹس کے بارے میں بتاتی ہے۔
اردگرد موجود مخصوص لوکیشنز یا سہولیات دریافت کریں
اگر آپ کو اے ٹی ایم کی ضرورت ہے، الیکٹرک گاڑی چارجنگ اسٹیشن یا اسپتال ڈھونڈ رہے ہیں تو گوگل میپس میں اس کا شارٹ کٹ ہوتا ہے۔جب آپ ایپ اوپن کرتے ہیں تو ٹاپ بار میں متعدد لوکیشنز اور سہولیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ان میں سے کسی ایک پر کلک کرنے پر گوگل کی جانب سے آپ کے قریب موجود تمام دستیاب لوکیشنز دکھائی جائیں گی۔اگر اوپر بار میں وہ سہولت موجود نہیں جسے تلاش کر رہے ہیں تو مور پر کلک کریں، جس پر متعدد کیٹیگریز پر مبنی فہرست سامنے آجائے گی۔
گلانس ایبل ڈائریکشنز فیچر استعمال کرکے فون بیٹری بچائیں
گلانس ایبل ڈائریکشنز فیچر بنیادی طور پر گوگل میپس کے نیوی گیشن موڈ کو آٹومیٹک اپ ڈیٹس اور جی پی ایس ڈائریکشنز سے جوڑ دیتا ہے۔درحقیقت اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون ان لاک کرکے گوگل میپس ایپ کو اوپن کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ڈیوائس کی لاک اسکرین پر یہ فیچر سسٹم نوٹیفکیشنز کے ذریعے نظر آئے گا جبکہ راستہ بدلنے پر میپس کی جانب سے روٹ کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔یعنی اگر آپ سفر کے دوران کسی وجہ سے مختلف سمت کا انتخاب کرتے ہیں تو راستے کے بارے میں اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔یہ فیچر چہل قدمی کے ساتھ ساتھ گاڑی یا موٹرسائیکل کو چلاتے ہوئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس فیچر کو محفوظ اور بہتر نیوی گیشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ سفر کرتے ہوئے فون کا استعمال محدود کیا جا سکے۔یہ فیچر آپ کو خود ان ایبل کرنا ہوگا جس کے لیے میپس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر نیوی گیشن سیٹنگز میں جائیں اور گلانس ایبل ڈائریکشنز کے آپشن کو ٹرن آن کر دیں۔