جنوری 21, 2026

تربوز کھیرا اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! خوبصورت چہرے اور گوری چمکدار جلد کا راز، ویڈیو

چہرے کو خوبصورت اور جلد کو چمکدار بنانا خواتین کا بنیادی حق ہے، جس کیلیے کئی مہنگے ترین پروڈکس اور ماسک وغیرہ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ماحولیات اور موسم میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے چہرے کی چمک اور رنگت بھی بہت حد تک اثر انداز ہوتی ہے جس کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔تھکاوٹ، دھوپ، مٹی اور نیند کی کمی کے باعث چہرے کی رونق میں جو کمی آجاتی ہے، خواتین اسے پارلر جاکر مہنگے مہنگے فیشلز اور ماسک کی مدد سے واپس لانے کی کوشش کرتی ہیں۔بہت سے ایسے میک اپ پروڈکس میں کیمیکلز بھی موجود ہوتے ہیں، جو چہرے کی کھوئی چمک واپس لانے کے بجائے کبھی کبھار جلد کو خراب بھی کردیتے ہیں جبکہ آپ کو اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہوپاتا کہ کون سا پروڈکٹ آپ کی جلد کیلیے کارآمد ہے یا نہیں۔اس مقصد کیلیے درج ذیل سطور میں گھر بیٹھے بہترین ماسک تیار کرنے کی ترکیب بیان کی جارہی ہے، جس کے استعمال سے آپ باّآسانی اپنے چہرے کو ترو تازہ اور شاداب بنا سکتی ہیں۔
ماسک بنانے کا طریقہ :اس ماسک کی تیاری میں چار اشیاء درکار ہیں جس میں تربوز کی ایک پھانک کا پلپ، کھیرا 35 گرام، ایک چائے کا چمچ شہد اور تھوڑا سا پانی شامل ہے۔ان تمام اشیاء کو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کرکے پیسٹ بنا لیں، اس ماسک کو 15 سے 20 منٹ لگا کر رکھیں اور پھر اچھے سے صابن یا فیس واش سے منہ دھو لیں۔اس ماسک کے استعمال سے چہرے کی اسکن ٹائٹ اور جھریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے اس کے ساتھ رنگ کو گورا کرنے کیلیے بھی بہترین ثابت ہوگا۔