جون 29, 2026

چیٹ جی پی ٹی میں ایسی نئی تبدیلی جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بظاہر چھوٹی مگر اہم تبدیلی کی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن اور موبائل ایپس کے اندر وائس موڈ کے کام کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔اس نئی تبدیلی کے بعد آپ چیٹ جی پی ٹی وائس موڈ کو کسی چیٹ کے اندر بھی استعمال کرسکیں گے۔اے آئی ماڈل آپ کی چیٹ کی ٹرانسکرپٹ دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔آپ کسی بھی چیٹ میں ٹیکسٹ فیلڈ میں بنے ویو فارم آئیکون پر کلک کرکے وائس چیٹ شروع کرسکتے ہیں۔اس سے قبل وائس چیٹ الگ انٹرفیس میں کرنا ہوتی تھی مگر اب کسی بھی چیٹ کے اندر اسے کرنا ممکن ہوگا۔اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی چیٹس کے اندر ہی وائس موڈ کو استعمال کیا جاسکے گا تاکہ آپ کی گفتگو متاثر نہ ہو۔البتہ اگر آپ پرانے وائس انٹرفیس کو ترجیح دینا پسند کریں گے تو چیٹ جی پی ٹی سیٹنگز کے وائس موڈ سیکشن میں Separate mode کو ٹرن آن کرنا ہوگا۔ویژول اور وائس فیچرز کو اکٹھا کرنے سے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال اب زیادہ بہتر محسوس ہوگا۔آپ آواز، تصویر یا ویڈیو کے ذریعے اوپن اے آئی ماڈل کو ہدایت دے سکتے ہیں۔گوگل کی جانب سے اس طرح کا فیچر جیمنائی لائیو میں دیا گیا ہے۔چیٹ جی پی ٹی کا فیچر جیمنائی لائیو جتنا بہتر تو نہیں مگر اس سے چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔