جون 25, 2026

ناسا نے خلا سے لی گئی ناردرن لائٹس کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

ناسا کے خلا باز نے دلکش ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے لی گئی جس میں شمالی امریکا کے اوپر ڈانس کرتی روشنیوں کا نایاب منظر پیش کیا گیا ہے۔انسٹاگرام پر خلا باز جونی کم نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں خوبصورت منظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔آئی ایس ایس کی کھڑکی سے اس منظر کو فلمایا گیا ہے لیکن ویڈیو کا بہترین حصہ زمین کے کنارے پر پھیلا ہوا خوبصورت سبز ارورہ ہے۔ روشنی فضا کے ساتھ ساتھ لہراتی دکھائی دیتی ہے جیسے ہی آئی ایس ایس اوپر سے سرکتا ہے، ارورہ خلا کے اندھیرے کو روشن کرتے ہوئے اوپر کی طرف چمکتی دکھائی دیتی ہے۔ایک موقع پر زمین کے قریب نارنجی رنگ کے دھندلے دھبے نظر آتے ہیں جن کی کم نے نشاندہی کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سبزہ ارورہ کے امتزاج کی تعریف کی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے اپنی دنیا کو اس نظارے سے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ منظر خلا سے دیکھنا حیرت انگیز ہے۔‘ناردرن لائٹس، یا ارورہ بوریلیس، قدرتی روشنی کی نمائشیں ہیں جو اس وقت ہوتی ہیں جب سورج سے چارج شدہ ذرات زمین کے اوپری ماحول میں گیسوں سے ٹکرا جاتے ہیں۔یہ منظر چمکتے ہوئے رنگوں کی شکل میں توانائی جاری کرتے ہیں جو اکثر سبز ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات سرخ، جامنی یا نیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔