دسمبر 9, 2025

میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیے۔دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اُسے کچھ نہیں ہوتا۔ہائیکورٹ کے جج میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔